
لاہو ہائی کورٹ نے چند روز پہلے ڈاکٹر قدیر کے حفاظتی پروٹوکول پر عملدرآمد روک دیا تھا
لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے پروٹوکول کو ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کو معطل کرتے ہوئے اس ضمن میں دائر کی جانے واالی حکومتی اپیل پر نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ہائی کورٹ نے یہ حکم وقافی حکومت کی اس اپیل پر دیا جس میں ڈاکٹر قدیر خان کو حفاظتی پروٹوکول ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس اپیل پر جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس خالد علوی پر مشتمل بنچ نے بدھ کو ابتدائی سماعت کی۔
خیال رہے کہ لاہو ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چودھری نے چند روز پہلے ڈاکٹر قدیر کی ایک درخواست پر ان کو ملنے والے حفاظتی پروٹوکول پر عملدرآمد روک دیا تھا۔








































































0 comments:
Post a Comment